اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہو گیا،مونس الٰہی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی شکست پاکستان کی جیت ہے۔

ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعت تحریک انصاف کی کامیابی اور (ن ) لیگ کی شکست پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بیٹےاور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل تبدیلی کا عمل تواب شروع ہو گا۔ عمران خان کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان اب آگے بڑھے گا۔

یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے گزشتہ رات الیکشن میں کامیابی کے بعد کہا تھا کہ سارا کریڈیٹ مونس الٰہی کو جاتا ہے انہوں نے مجھے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے پر عمادہ کیا تھا۔