اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ کی پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ہر ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگز اکٹھے کرے اور تلف کیلئے پالیسی بنائے اور شہریوں پر فیس عائد کرنے کو بھی پالیسی بنایا جائے۔

urdu news today

عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ پنجاب بھر کی صنعتوں کو فضلا اور آلودگی کا باعث نہ بننے والے ڈیوائسز لگائی جائیں۔

عدالت نے چیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی جب کہ عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا بھی کہا۔