اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت کی تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

بھارت کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی 64 سال خاتون دروپدی مرمو پہلی بارصدر منتخب ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی نامزد امیدوار مرمو کو 50 فیصد سے زائد ارکان کی حمایت حاصل تھی ۔

صدارتی انتخابات کے لیے 3 ہزار 219 ارکان نےصدارتی انتخابات کی رائے شماری میں حصہ لیا ۔جس میں مرمو کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ اپوزیشن کے نامزد امید وار نے1 ہزار 58 ووٹ حاصل کیے۔

یاد رہے کہ صدر مرمو اس سے قبل بھارتی افواج کی سپریم کمانڈر بھی رہ چکی ہیں ۔اس کے علاوہ وہ 2002 سے 2004 تک بھارتی ریاست اڑیسہ کی وزیر بھی رہیں ۔2015 میں ریاست جھاڑ کھنڈ کی گورنر بھی رہ چکی ہیں ۔

بھارتی وزیر اعظم نے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی قبائلی خاتون کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔