اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

روسی صدر کاسعودی ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحقام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ روسی صدر کی جانب سے یہ رابطہ ایران کے دورے کے بعد کیا گیا جبکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن بھی مشرق وسطیٰ کا دورہ کر چکے ہیں ۔

روسی صدر نے حالیہ دورہ تہران کے دوران سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی جہاں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران اور روس کو مغربی ممالک کے دھوکے سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

روسی اور ترک صدر نے گزشتہ ہفتے شام کے تنازعے کے حوالے سے ایران کا دورہ کیا تھا۔