اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا،قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کل دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ممکنہ طور ہر 2 تبدیلیاں کی جائیں گی۔ماہر ٹیسٹ بلے باز اظہر علی کی جگہ فواد عالم کی شمولیت کے امکانات روشن ہیں جبکہ لگ انجری کے شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی کی انٹری ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی ٹانگ کی ایم آر آئی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی، ایم آر ائی میں سوزش نظر آئی،میڈیکل پینل نے شاہین کو آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی کو جلد پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

اس سے قبل پہلے گال ٹیسٹ میں پاکستان نےمیزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر2 میچز کی سیرز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔