اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثرہ 2 مریض انتقال کر گئے

پاکستان میں کرونا وبا کے مثبت کیسز میں اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی مرض میں مبتلا2مریض جاں بحق ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 700کے قریب پہنچ گئی ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے693کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا سے متاثرہ2مریض چل بسے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 23ہزار423کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسزکی شرح 2اعشاریہ96فیصد رہی ۔

ملک بھر میں کرونا میں مبتلا180مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔