اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی وزیر اساتذہ کی جعلی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار،قریبی ساتھی کے گھرسے 20 کروڑروپےکی رقم برآمد

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چتھر جی کو ہفتے کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے رات بھر پوچھ گچھ کے بعد کولکتہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی وزیر کی قریبی ساتھ سمجھے جانے والی اداکارہ ارپیتا مکھرجی کے گھر سے20کروڑروپےروپے،متعدد جائیداد کے دستاویزات اور 50 لاکھ روپے کے زیورات برآمد ہونے کے ایک دن بعدکی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیس میں پارتھا چتھر جی پر منی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی فلموں کی اداکارہ ارپیتا مکھرجی اور وزیر پارتھا چتھر جی اکثر نجی اور سرکاری تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے اس حوالے سے میڈیا میں پہلے ہی ان کی جوڑی کافی چرچوں میں تھی ۔

تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اداکارہ کے گھر میں چھاپے کے دوران 20 کروڑ روپے کے کرنسی نوٹ اور 50 لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔