اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں کے بل لا کھڑا کیا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اور شریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں کے بل لا کھڑا کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں حکومتی اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے یہ سب صرف 30سال میںاپنی غیر قانونی طور پر جمع کی گئی دولت کو بچانے کے لیے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کے ساتھ بات چیت اور حقیقی آزادی کی کال پر ان کے ردعمل کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی عوام ان مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سری لنکا کے ان حالات سے زیادہ دور نہیں جب ہماری عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔