اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سوشل میڈیا پر اداروں کو گالیاں دینے کی مہم فواد چوہدری چلا رہےہیں،عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے رہنماعطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلانے کے پیچھےفواد چوہدری ہیں مسلم لیگ (ن) اداروں کے خلاف مہم چلانے پر یقین نہیں رکھتی ۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہناتھا کہ اداروں کے خلاف مہم فواد چوہدری کےحماد اظہر چلا رہے ہیں ۔فواد چوہدری کی وزارت کے زمانے میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ٹرینڈ چلائے جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق)کی پارلیمانی پارٹی کے متعلق پہلے کبھی نہیں سنا۔(ق) لیگ کی کون سے پالیمانی پارٹی اور کس کی سربراہی میں اجلاس ہوا، ثبوت کہا ں ہیں ۔یہاں دعوے کیے جا رہے ہیں 21 جولائی کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ان کا کہناتھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کاکوئی وڈیو کلپ موجود نہیں ۔یہ ایک آئینی اور قانونی نوعیت کا معاملہ ہے۔اس معاملے میں فل کورٹ سماعت میں کوئی حرج نہیں ۔چوہدری شجاعت کے خط میں واضح ہدایت تھی کہ ووٹ حمزہ شہباز کو دی جائے۔