اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی موسلا دھار بارش، متعدد علاقے زیر آب ،مزید بارش کی پیشگوئی

کراچی میں ہونے والی کئی گھنٹوں کی موسلا دھا بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اس وقت شدید بارشوں کے سسٹم کے زیر اثر ہے۔بارشوں کا حالیہ سلسلہ 28 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔


خبروں کے مطابق کئی علاقوں میں موسلا دھا بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آ چکی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بی ایریا، عائشہ منزل،گلبرگ ،کورنگی ،نارتھ ناظم آباد،حیدری ،کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقے زیر آب آ گئے ۔


دوسری جانب شہری انتظامیہ کی نااہلی کے باعث متعدد ندی نالوں میں تغیانی آ چکی ہے۔بارش اور پانی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بارش آج مزید چند گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہے جبکہ آج سے28 جولائی تک شہرمیں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔