پنجاب کی 41 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

پنجاب کی نئی 41 رکنی کابینہ آج گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے دعوت نامے بھی بجھوائے جا رہے ہیں ۔

یار دہے کہ 22 جولائی کے انتخابات میں حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ کامیاب قرار پائے تھے۔تاہم سپریم کورٹ نے انہیں کل تک محدود اختیارات کے ساتھ حکومتی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ حمزہ شہباز پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں ۔