اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپنی مونچھو پر فخر کرنے والی بھارتی خاتون

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون شیجا کو اپنی مونچھوں کو مردوں کی طرح تاؤ دینا پسند ہے،یہ سننے میں عجیب لگتا ہے کیونکہ فطری طور پر عورت اپنے چہرے پر بال پسند نہیں کرتی اور معاشرے میں بھی عورت کے چہرے پر مردوں کی طرح دھاڑی اور مونچھ کو پسند یا قبول نہیں کیا جاتا۔

لیکن بھارتی خاتون شیجا کا کہنا ہے کہ انہیں مونچھیں رکھنا پسند ہے اوران کے گھر والے بھی ان کو اس معاملے میں سپورٹ کرتے ہیں ۔

بی بی سی کے مطابق شیجا کا کہنا ہے کہ انہیں مونچھیں رکھنا پسند ہے۔اس حوالے سے کرونا وبا کے باعث انہیں ماسک پہننا اچھا نہیں لگتا تھا۔شیجا کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند اور سسرال والے انہیں اس معالے میں سپورٹ کرتے ہیں جبکہ ان کی بڑی ہوتی بیٹی کو بھی اس معاملے میں کوئی پریشانی نہیں اور وہ اپنی بیٹی میں خود اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

شیجا کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پراور بازار میں راہ چلتے لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ کسی کی تنقید کا برا نہیں مناتی ۔شیجا کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا نظر آنا پسند ہے اور مونچھیں میرےلیےخود اعتمادی کا باعث ہیں ۔