اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میر صادق میر جعفر اور ٹولہ بیرونی سازش اور سائفر پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتا،شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ اسی کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف فیصلے پر بھی فل کورٹ کا مطالبہ نہیں کرتا۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ کل سےان کو ٹاسک ملا ہوا ہے اس ٹولے کے ٹویٹ پڑھ لیں۔کل سے پچاس پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنائے جا رہے ہیں ۔عدلیہ کو براہ راست دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔کچھ دن پہلے تاریخی فیصلے دینے والی کورٹ کو اب برا بھلا کیوں کہا جا ررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وٹس ایپ ٹولے کے بیانات سےبخوبی اندازہ لگا جا سکتا ہے کہ اب کس پر مدعا ڈالنے کی تیاری ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے حکومت پرقبضہ تو کر لیا لیکن ایسا نااہلوں کا ٹولہ ہے کہ سب کچھ تباہ و برباد کر ڈالا اور ملک کو کئ دہائیوں پیچھے دھکیل کر اب راہ فرار چاہتے ہیں۔پنجاب میں ذلالت کے بعد اس خواہش میں مزید شدت آ گئی ہےکہ اپنی نااہلی کس پر ڈالیں۔