اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب پر حکمرانی کون کرے گا،سپریم کورٹ آج بڑے کیس کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ آج پنجاب پر حکمرانی کا فیصلہ کرے گا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ ممکنہ طور پر آج کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزارای کے وکیل عرفان قادر سپریم کورٹ کے حکم پر تحری جواب جمع کرائیں گے۔کیس کی سماعت 1 بجے شروع ہو گی ۔

فیصلے کے پیش نظر سپریم کورٹ اور ریڈ زون میں سکیوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے پیش نظر ریڈ زون میں صرف ارکان اسمبلی اور میڈیا کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی ۔اس کے علاوہ دیگر گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایکسپریس چوک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔