اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

القاعدہ کے سربراہ کوبارودی نہیں بلکہ بلیڈوں سے لیس میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کوکابل میں ان کی رہائش گاہ پر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا لیکن حیران کن طور پر ان کےگھر پر نہ کوئی دھماکہ ہوا اور نہ ہی کوئی میزائل پھٹنے کے شواہد ملے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری اپنی رہائش گاہ اہلیہ اور بیٹی کے ہمرا موجود تھے حملے میں کسی اور کو نقصان نہیں پہنچا۔

عالمی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملے میں ممکنہ طور ہر ہیل فائر آر نائن ایکس میزائل استعمال کیا گیا ہے۔ جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 6 استرا نما بلیڈوں سے لیس ہے جو اپنے ہدف کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے لیکن پھٹتا نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی اے اور پینٹاگون نے آج تک اس خفیہ ہتھیار کے استعمال کی تصدیق نہیں کہ البتہ امریکی ایجنسیاں اس سے پہلے بھی یہ ہتھیار ٹارگٹڈ آپریشنز میں استعمال کر چکی ہیں ۔

مارچ 2017 میں القاعدہ کے سینئر رہنما ابو الخیر المصری شام میں گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔تصاویر میں گاڑی کی چھت میں ایک بڑا سوراخ دکھایا گیا تھااور اس میں سوار افراد سمیت تمام لوگوں کےجسم ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکے تھے لیکن ظاہری طور پر گاڑی میں کوئی بارودی دھماکہ ہونے کے اثرات موجود نہیں تھے۔

ہیل فائر میزائل ڈرون سے فائر کیا جاتا ہے لیکن امریکی اداروں نے اس بات کی تصدیق بھی نہیں کی کہ یہ ڈرون کہاں سے اڑائے گئے تھے۔

ایک امریکی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ 31 جولائی کی صبح، ظواہری کابل میں اپنی رہائش گاہ کی بالکونی میں اکیلے کھڑے تھے، جب ایک امریکی ڈرون نے انہیں نشانہ بنایا۔