اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بڑےبڑے چالاک دیکھے مگر عمران خان جیساہوشیار چالاک نہیں دیکھا،سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہرسال جھوٹا سرٹیفکیٹ جمع کرایا۔ غیرملکی شہری آپ کو کس خوشی میں پیسے دے رہے تھے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے 17 سے 20 گریڈ کے افسراپنی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دے رہے ہیں۔یہ رقم ہم این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نذیر چوہان کو جیسے اٹھایا گیا سب نے دیکھا۔نذیر چوہان کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کا جو حال کیا وہ سب کے سامنے ہے۔عمران خان پر غیر ملکی فنڈنگ کس ایجنڈے کے تحت ہوئی۔عمران خان نے اپنی غیر ملکی کمپنیاں کیوں چھپائیں ۔ غیر ملکی کس خوشی میں عمران خان کو پیسے دیتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد چین کے ساتھ تعلقات کو پس پشت ڈالنا اور سی پیک کو رول بیک کرنا تھا۔