اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندو خیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

نئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے ان سے حلف لیا۔

گورنر بلوچستان کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش گورنر ملک عبد الولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اور حکام بھی شریک تھے۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر بلوچستان نے کہا وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائیگی، صوبے میں گورننس کے حوالے سے بہتری کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے علم نہیں، اگر سکیورٹی مقاصد کے لیے لگائی جارہی ہے تو اچھی بات ہے۔

latest urdu news