اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خیبر پختونخوا حکومت کا کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ میڑک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی۔

گندم خریداری ایپ متعارف کرائی گئی ہے، 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہوگی، ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری میرٹ پر ہوگی، دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بھی کسانوں سے گندم خریدے گی تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گندم ہونے کے باوجود بڑی مقدار میں گندم درآمد ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج جمع کروائی جائے گی۔

latest urdu news