اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہو رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہو رہا ہے لیکن معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔

پاکستان، سعودی سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے، ان کو آگے جب کہ وزرا اور بیورو کریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم توانائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں برآمدات کو بڑھانا چاہیے، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، بہترین معاشی پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کیلئے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔

latest urdu news