اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر قانون کی خواہش پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے ایک فیصلہ دیاگیا پھر رات کو نئی لائن شامل کر کے اپنی ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اس سے پہلےپی ڈی ایم اراکین سے الیکشن کمیشن نے جو ملاقات میں پینڈنگ کیس پر بات کی وہ بھی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی۔

ان ک کہنا تھا کہ 84سیٹیں لینے والی (ن) لیگ کہہ رہی ہے 155 سیٹیں لینے والی تحریک انصاف کو وہ بین کر دیں گے، آپ اپنی حیثیت کے مطابق بات کریں۔ عمران خان اور تحریک انصاف پر پابندی لگانا آپ کے بس کی بات نہیں۔ الیکشن سے ان کے بھاگنے کی وجہ پوچھیں تو کہتے ہیں ابھی عمران خان جیت جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےپی ڈی ایم کے ٹول کے طور پر اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف کمپین شروع کی۔ الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر فیصلہ کیا کہ جن لوگوں نے فنڈز دیے وہ فارن نیشنل ہیں۔ کیا انہوں نے نوٹس دیا کہ وہ بتا سکے جن کو یہ غیر ملکی ڈیکلیئر کر رہے وہ غیر ملکی ہیں یا پاکستانی؟

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا دراصل انہوں نے دبئی میں کمپنیز کا نیٹورک بنایا جو منی لانڈرنگ کرتی تھیں، نواز شریف ان کمپنیز میں ملازم تھا۔ مریم کے اکاؤنٹ میں 80 کروڑ، انکے کانسٹیبل کے اکاؤنٹ میں 13 کروڑ آئے وہ ان کمپنیز نے لانڈر کیا۔