اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثہ: پاک فوج کے 3 شہید افسران کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طلحہ منان، میجر محمد سعید اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقو ں میں ادا کر دی گئی ۔شہدا کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ نارووال میں، میجر محمد سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ جبکہ میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل اظہر عباس اور کورکمانڈر راولپنڈی ساحر شمشاد نے شرکت کی۔

خبروں کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔