اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مفتاح اسماعیل نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی، بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان

کراچی : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا اور کہا 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجر رہنماؤں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، مذاکرات میں وفاقی وزیرفیصل سبزواری،وسیم اختر معاونت کیلئےموجود تھے۔

وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی بلوں سے فوری متنازع فکس سیلز ٹیکس ریٹیلرز ختم کرنے کا اعلان کیا، 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے،رد بدل پر میٹنگ کریں گے ، اب آئندہ بھی بجلی بلوں میں فکس سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ میں مزید تاجروں کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔