اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,940FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوم عاشور :حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظیم قربانی کا دن، آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے 72ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اورراہ حق میںجو عظیم قربانی پیش کی اس دن کی یاد میں آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میںبھی یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

ملک بھرکی طرح کراچی ،لاہور ،اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔

کراچی میں سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیےپولیس ہیڈ آفس کراچی میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔

کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس آج نشترپارک سے برآمد ہوگا۔دن کے آغاز پرا علامہ شہنشاہ حسین نقوی مجلس سے خطاب کریں گے۔

مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت اسکاؤٹس موجود ہوں گے۔

کراچی کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں سےبرآمد ہونے والے ماتمی جلو س دن کے احتتام پر اپنے مقررکردہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل پر اختتام پزیر ہوں گے۔