اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اس میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ ظلم و جبرپر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے، امّتِ مسلمہ کو حق و صداقت اور دین کی بقا اور فروغ کیلئے ڈٹ جانا چاہیے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر پیغام میں صدرمملکت نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت و احترام اور فضیلت والا مہینہ ہے، اس مہینے میں جہاں اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات رونما ہوئے وہیں یوم ِ عاشورہ یعنی 10 محرم الحرام کا دن بھی امت مسلمہ کے نزدیک خصوصی اہمیت و فضیلت کا حامل ہے۔

زیر اعظم محمدشہباز شریف نےکہا ہے کہ شہادت امام حسین ؓ اُمت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہے،ہم سب کو چاہئیے کہ ان کے فلسفہ شہادت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں اور حق کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی آزمائش کا جوانمردی اور اسقامت کے ساتھ مقابلہ کریں، اس وقت ہمارا ملک جس نازک صورتحال سے دوچار ہے، ہمارے لیے اس جذبۂ جواں مردی اور حق گوئی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری یوم عاشورہ 1444/2022ہجری کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یومِ عاشور حق و باطل کے اس لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے جب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قیادت میں جذبۂ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا اور حق کی سربلندی کے لیے اپنے سے بظاہر طاقتور گروہ کے سامنے سینہ سپر ہو گئی اور یوں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے تا قیامت عزم و ہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئی۔