اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرسوں کے جلسے میں لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ انصاف کا مطلب ہے کہ کمزور اور طاقت ور قانون کے سامنے برابر ہوں۔

اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقلیتی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نبی محمد ﷺ نے تمام غیر مسلموں سے میثاق مدینہ کیا، انسانی معاشرہ ہوتا ہی تب ہے جب اس میں انسانیت ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک انصاف نہ ہو، کتنے ملکوں میں ہوتا ہے کہ سربراہ حکومت کے خلاف فیصلہ ہو؟ انصاف کا مطلب ہے کہ کمزور اور طاقت ور قانون کے سامنے برابر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی چھوٹی سی بیٹی کو ماں سے ملنے نہیں دیا گیا، 13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا، 13 اگست کو لوگوں کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے۔