اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہیے،سیاستدانوں کو سمجھاتا رہا کہ فوج کوبحث میں مت لایا کریں، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو اکٹھا بٹھانے کی ضرورت ہے، مجھے کوئی کامیابی نظر آئی تو ضرور کہوں گا کہ ایک میز پر بیٹھ جائیں، صدرکی حیثیت سےخود اکٹھا نہیں کرسکتا صرف کہہ ہی سکتا ہوں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بڑھتی خلیج پر پریشانی ہے، اس کو کم ہوناچاہیے، فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پر پکڑے گئے، پارٹی سیکرٹری کے طور پر اسد قیصر اور سیما ضیا کو اکاؤنٹس کھولنے کا کہا تھا۔ امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کیلئے کمپنی بناناہوتی ہے، امریکا اور کینیڈا میں قانون کے مطابق کمپنی کھلونے پر کہا کہ پرائیویٹ کمپنی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق عارف علوی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا رہتا ہوں چیزیں ٹھیک نہیں ہیں، پریشان ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ خلیج بڑھتی جا رہی ہے، اس کوکم ہوناچاہیے، سیاستدانوں کو کلاس روم کی طرح گھنٹی بجا کر تو بٹھایا نہیں جاسکتا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ جتنی ملاقات اور فون پر شہباز شریف سے گفتگو ہوئی اتنی بطور وزیر اعظم عمران خان سے نہیں ہوئی، عمران خان میرے لیڈر اور میرے دوست ہیں ان سے واٹس ایپ پر رابطہ رہتاہے۔