اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہلکی پھلکی مرمت شروع ہے،شہباز گل کے بعد پوری پی ٹی آئی سیدھی ہوگئی، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ کی ہلکی پھلکی مرمت شروع ہوئی ، شہباز گل کے بعد پوری پی ٹی آئی سیدھی ہوگئی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ شہباز گل جیسے لوگوں کو انہوں نے کئی بار استعمال کرکے پھینک دیا، تم تو کوہسار پولیس سے بھی ڈر گئے۔جو کچھ بھی ہوا عمران خان کے کہنے پر ہوا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ویڈیوز چلاتے ہیں کہ نواز شریف، مریم نواز، فضل الرحمان نے بھی کہا تھا، عمران صاحب تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے۔لیکن ہم تمہاری نہیں دن میں تنقید رات میں معافیاں مانگتے ہو۔