اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز گل نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: اداروں کے متعلق متنازعہ بیانات پر بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں شہباز گل کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیاہے، پولیس کی جانب سے مجھ پر کوئی الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹامقدمہ درج کیا گیا ہے ، ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔