اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لاہور:عطا تارڑ کے گھرپر پولیس کا چھاپہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاون میں چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہ تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 مئی کے حوالے سے پولیس نے مسلم ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاون میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران عطا تارڑ گھر پر موجود نا تھے جب کہ عطا تارڑ کے گھر چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق عطا تارڑ کو تفتیش کے لئے حاضری کا نوٹس بھجوایا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے بارے میں کارروائی کا کہا گیا تھا۔