امریکا:ملعون سلمان رشدی پرحملہ کرنے والے نواجوان کی شناخت ظاہر کر دی گئی

پولیس نےگزشتہ روز ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے نواجوان کی شناخت ظاہر کر دی۔

برطانوی اخبارکے مطابق شاتمِ رسول سلمان رشدی پرتقریب نے دوران اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میںاسٹیج پر پہنچا ہی تھا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت 24 سالہ ہادی مطاری کے نام سے ہوئی ہے۔جسے موقع سے گرفتار کر لیا گیاتھا۔ حملہ آور امریکی رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ میں بھی متعدد مظاہرے ہوئے تھےجبکہ پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ دیا تھا۔