اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے پاکستانی کیڈٹس کی میڈیا سے گفتگو

برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے پاکستانی کیڈ ٹس محمد عبداللّٰہ بابر اور کیڈٹ مجتبیٰ احمد نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے بہترین استعمال اور ملک کی خدمت کے لیے پاکستان آرمی میں جانے کو تیار ہوں۔

جیو نیوز کے مطابق کیڈٹ محمد عبداللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ سے پاس آوٹ ہونا باعث فخر ہے، والدین کی دعاوں اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

پاکستانی کیڈٹ مجتبیٰ احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی نے پریڈ کو مزید خاص بنا دیا تھا۔