اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کی جیبیں توشہ خانہ سے بھری ہوئی ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پورا توشہ خانہ کھا گئے، کہاں ہے الیکشن کمیشن؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کئی اشیاء توشہ خانہ سے لیں اور انہیں ڈکلیئر نہیں کیا، ن لیگ کے لوگ تاحیات نااہل ہوگئے۔ عمران خان نے 5 جعلی حلف نامے جمع کرائے، ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہورہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی جیبیں توشہ خانہ سے بھری ہوئی ہیں۔