اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہبازگل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دیا جانا انتہائی تشویشناک ہے،عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دیا جانا انتہائی تشویش ناک ہے، تشدد کے باعث ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ زبردستی غلط بیان لینے کے لیے یہ سب کیاجارہا ہے جیسے سوشل میڈیا کارکنوں کےساتھ کیا گیاجومکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے اور تحریک انصاف کو ٹارگٹ بنانے کے لیے سازش کا حصہ ہے، ہم شہبازگل پر تشدد سے نمٹنے کے لیے تمام قانونی اور سیاسی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل پر یہ تشدد اس وقت کیا گیا جب انہیں اغوکے بعد نامعلوم مقام پر رکھا گیا، ان پر دوبارہ تشدد تھانے میں کیا گیا، یہ سازش کا حصہ ہے۔