اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین میں شدیدگرمی، فیکٹریاں 6 دن کے لیے بند

چین میں گرمی کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث ایک صوبے میں فیکٹریا 6 دن کے لیے بند کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے 10 سے زیادہ صوبوں میں درجہ حرارت 40 سے45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ چکا ہے۔جس کے بعد صوبہ سیچوان میں تمام فیکٹریوں کو6 دن تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہلوڈ شیڈنگ کو کم کیا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا کہ یہ صوبہ چین کے لیتھیم کان کنی کا مرکز بھی ہے جو الیکٹرک کار بیٹریوں کا ایک اہم جزو ہے، اس کے بند ہونے سے خام مال کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے کچھ سیاحتی مقامات کو بھی بند کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ چینی محکمہ موسمیات نے 14 اگست کو شدید گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ چین کےدرجنوں شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے، شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ بارشوں میں کم کے باعث ہائیڈرو پاور پلانٹس میں پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار کم ہو گئی ہے۔