اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

روس اور چین اگلے ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی فوج روس میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

چین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں شمولیت روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے۔چینی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد دیگر ممالک کی فوج کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ فوجی مشقیں 20 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

مشقوں میں بھارت، بیلا روس، منگولیا، تاجکستان اور دیگر ممالک کی فوج بھی حصہ لے گی۔ رواں سال چین اور روسی فوج کے درمیان یہ دوسری فوجی مشقیں ہیں۔