اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کر دی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد:آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کردی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے خبر دی کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد حکومت کی طرف سے عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی بھی بند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے سیاسی نقصان ہوگا۔ عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اتفاق رائے سے اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی بنی گالہ پہنچ چکی ہے۔