اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بابر اعظم نے ون ڈے فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم کیرئیر کی ابتدائی 90 ون ڈے اننگز میں سے سب زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستانی کپتان نے 90 اننگز میں 79 اعشاریہ 59کی اوسط سے4 ہزار 664 رنز بنائے ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے ابتدائی 90 اننگز میں 4 ہزار 556 رنز بنائے تھے۔

ان کے علاوہ سر ویوین رچرڈز نے 4ہزار 122 ، شائی ہوپ نے 4ہزار 51 اور جو روٹ نے 3ہزار 954 رنز بنائے تھے۔

کوہلی نے 90 اننگز کے بعد مجموعی طور پر 3ہزار 899 رنز بنائے تھے۔