مسلم لیگ(ن) کے مزید 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمات درج

لاہور: پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایم پی اے وسیم بادزوئی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے جس میں رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف کھوکھر اور میاں عبدالرؤف نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لیگی ایم پی ایز نے کارسرکار میں مداخلت کیاور بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق لیگی ایم پی ایز نے اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی اور بیلٹ بک چھین کر پھینک دی جو خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی۔