اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت: ایک ہی گھر کے 6 افراد نے خود کشی کر لی

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں گھر سے برآمد، جائے وقوعہ سے خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا، شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ خاندان کے 6 افراد امبالہ کے گاؤں بالانہ میں اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

مردہ حالت میں پائے گئے افراد میں 2 مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکشی کے حوالے سے ایک نوٹ بھی ملا ہے تاہم واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔