اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صرف ڈیمز کی تعمیر ہی سیلاب سے بچا سکتے ہیں،عمران خان

ڈی جی خان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصات سے بچنے کا واحد حل ڈیموں کی تعمیر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جبکہ 2010 کے سیلاب میں بھی اتنے نقصانات نہیں ہوئے جتنے حالیہ سیلاب میں ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر ہے۔ ٹانک زام ڈیم کی فیزیبلٹی کی گئی ہے اور ڈیم تعمیر کر کے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم تعمیر کر کے ہم بارشوں کے پانی کو قیمتی اثاثہ بنا سکتے ہیں۔