اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایشیا کپ ٹی 20:آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے

ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا اور قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراؤنڈ کے باہر اور اندر نظر آئے، ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باؤلر ہمارے ساتھ نہیں لیکن اس کی کمی محسوس نہ ہو اور یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کے لیے کچھ کرسکتا ہے تو آپ بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔