سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ،ہلاکتوں کی تعداد 1030 سے تجاوز کرگئی

خیبر پختون خوا ، بلوچستان اور سندھ سمیت ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچادی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 119 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1030 سے بھی زیادہ ہو چکی ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا میں 31، پنجاب میں 1،سندھ میں 74، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان 6 شخص سیلاب کی نظر ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 56 مرد 9 خواتین اور 32 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 57 لاکھ 73 ہزارافراد سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے سبب 9 لاکھ 49 ہزار گھر ،7 لاکھ 19 ہزار سےزائد مویشی سیلاب کی نظر ہوئے، 2 لاکھ 67 ہزار 719گھرتباہ ہو گئے ، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیںاور 149 مل سیلاب میں بہہ گئے۔

سندھ میں 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار، بلوچستان میں 3 لاکھ 60 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں