اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئے وقف

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان بہن بھائیوں کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کیا جائےگا۔

صوبائی کابینہ نےبارشوں اور سیلاب سےتباہ آبپاشی انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی ۔پنجاب کابینہ کو سیلاب و بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔