اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اگر پاکستانی عوام کو ریلیف دینا غداری ہے تو یہ تحریک انصاف کرتی رہے گی، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے آئی بی نے کس قانون کے تحت فون ٹیپنگ کی لیکن جو گفتگو لیک ہوئی اس میں بھی ٹوٹے جوڑے گئے، جب تک آئی ایم ایف معاہدہ سامنے نہیں ہوگا تب تک ہم اس گفتگو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی، ہر بار کہہ دینا آئی ایم ایف نہیں مان رہا، یہ کوئی جواز نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا میں عمران خان نے آئی ایم ایف سے بات کر کے ریلیف لیا۔ ہم ان سے کہہ رہے ہیں آئی ایم ایف سے بات کریں کہ سیلاب کی وجہ سے ہم سرپلس نہیں دے سکتے۔

فواد چوہدری نےکہا کہ اگر پاکستانی عوام کو ریلیف دینا غداری ہے تو یہ تحریک انصاف کرتی رہے گی۔ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے تو انکی اپنی پارٹی نالاں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اڑھائی ماہ پہلے عمران خان، شہباز گل کو فکس کرنے کی بجائے سیلاب سے بچاؤ کے اقدام کرتی تو آج پاکستان اس عظیم تباہی سے بچ جاتا۔ ہم نے نوشہرہ، چارسدہ، سوات، تونسہ وغیرہ میں بند باندھ کر ان شہروں کو بڑی تباہی سے بچایا جبکہ سندھ، بلوچستان میں کوئی اقدام نہ ہوا۔