اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اگرمفتاح اسماعیل ثابت کر دیں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تو استعفی دے دوں گا، تیمور سلیم جھگڑا

وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ،ثابت ہوا تو استعفی دے دوں گا، اگر ثابت نہ کرسکے تو وہ خود مستعفی ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا، انہیں پتہ ہے کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اور شوکت ترین کو بھی خط لکھے تھے، فاٹا کے عوام کو 70 سال نظر انداز کیا گیا، میں نے خط خود لکھا ہے، اس کو اون کرتا ہوں، خط میں نہیں لکھا کہ فاٹا کے لیے آئی ایم ایف ڈیل سے پیچھے ہٹیں گے،خط میں میرا وفاق سے مطالبہ تھا کہ این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے۔