اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیلاب سے 1100 سے زائد اموات، 3 کروڑ سے زائد لوگ براہ راست متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے

ملک پاکستان میں حالیہ آنے والی سیلاب کی لہروں نے پورے ملک کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ویڈیوز میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر لوگ بھی خوف زدہ ہیں۔مگر امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں اور راشن بھی لوگ دوسرے شہروں سے سیلاب زدہ شہروں میں پہنچا رہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق 75 افراد جاں بحق ہوئےجس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر ہاؤس میں صوبائی وزیربلدیات فیصل امین گنڈہ پور اور کمشنرعامر آفاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب اور بارشوں سے 10 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، ضلع بھر میں مواصلات اور زراعت کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد مویشی ہلاک، 40 ہزار گھر اور 236 گاؤں تباہ ہوگئے، ضلع میں 31اسکولز متاثر ہوئے جب کہ شاہراہوں اور لنک روڈز کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سےنقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا ہے جب کہ چین کی فضائیہ کی پروازیں 300خیموں کی پہلی کھیپ لےکر آج اورکل کراچی پہنچیں گی۔