اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین کاپاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان

ملکی سیلابی صور ت حال کو دیکھتے ہوئے پڑوسی ملک چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یوآن (آر ایم بی) امداد کا اعلان کیا ہے ۔ چین کی فضائیہ کی پروازیں 300خیموں کی پہلی کھیپ لےکر آج اورکل کراچی پہنچیں گی۔چین کےصدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے سیلاب کی صورت حال پر اظہار افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا۔چین کے صدر اور وزیراعظم کا یہ پیغام پاکستان میں چینی سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کوپہنچایا ہے جس کے جواب میں وزیراعظم شہبازشریف نےصدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔