اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہائی کورٹس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جسٹس جواد الحسن نے الیکشن کمیشن سے 7 ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن کمیشن کو حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کو بتایا کہ نوٹس کس وجہ سے ملا معلوم نہیں۔ وکالت نامہ اور جواب جمع کرانے کا وقت دیا جائے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد حسین چودھری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توہینِ کمیشن کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا گیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔ توہینِ عدالت کا اختیار صرف اعلیٰ عدالتوں کو حاصل ہے۔ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔