اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیلاب متاثرین کیلئے فنڈنگ کا انوکھا انداز ،اداکارہ میرا کی نیویارک کی سڑک پر پرفارمنس

پاکستانی نامور اداکارہ نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاں مقیم تھیں وہیں سیلاب سے متاثرین کیلئے فنڈنگ کرنی شروع کر دی ۔ اداکارہ میرا نے نیویارک میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے لائیو پرفارمنس دی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے پوسٹ پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریز کرنے کی خاطر آج میں نے نیویارک میں پرفارم کیا، میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں اور مدد کریں۔

میرا نے کہا کہ اپنے دل اور گھر کے دروازے ان متاثرین کے لیے کھولیں، ہم متحد ہوکر کسی بھی پریشانی سے نمٹ سکتے ہیں۔