اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لالچ ہماری تھی پاکستان قیمت چکا رہا ہے،کلاڈیا ویب

برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا کہنا ہے کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا عالمی برادری کا ضمیر جھنجوڑتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبورہے۔

انہوں نے کہا کہ قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں، تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔